حیدرآباد

تلنگانہ انتخابات:سی پی آئی ایم نے 14امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرابھدرم ضلع کھمم کے پالیرو سے مقابلہ کریں گے۔پارٹی کے امیدواروں کی فہرست اس طرح ہے: حلقہ بھدراچلم ے کے پُلیا، حلقہ اشواراوپیٹ سے پٹلم ارجن، حلقہ پالیروسے ٹی ویرابھدرم،

حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے سلسلہ میں سی پی آئی ایم نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔اس پہلی فہرست میں 14حلقوں سے پارٹی نے امیدواروں کااعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
کانگریس ٹکٹ کے خواہشمندوں کا گاندھی بھون میں ہجوم۔ایک حلقہ سے کئی دعویدار
ایس آئی او تلنگانہ نے تعلیم اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے بجٹ سفارشات پر کتابچہ جاری کیا
فوڈ فیسٹیول کا مقصد طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور میعاری پکوانوں سے واقف کروانا
ہائی کورٹ کی حائیڈرا کمشنر پر کڑی تنقید، "عدالتی طاقت دکھانا پڑا تو دکھائیں گے!”

کانگریس کی انتخابی مفاہمت کے لئے بائیں بازو کی اس جماعت سے کوششوں میں ناکامی کے بعد پارٹی نے حال ہی میں تنہا مقابلہ کرنے کااشارہ دیا تھا اور آج اس نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

سی پی ایم کانگریس کی تجویز کے مطابق مریال گوڑہ، وائرا حلقے چاہتی تھی تاہم سی پی آئی ایم نے اعلان کیا کہ کانگریس سے مثبت جواب نہ ملنے کے بعد ہی اس نے 17حلقوں پر تنہا مقابلہ کافیصلہ کیا ہے جن میں سے 14امیدواروں کے ناموں کا اتوار کی صبح اعلان کردیاگیا۔

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری ٹی ویرابھدرم ضلع کھمم کے پالیرو سے مقابلہ کریں گے۔پارٹی کے امیدواروں کی فہرست اس طرح ہے: حلقہ بھدراچلم ے کے پُلیا، حلقہ اشواراوپیٹ سے پٹلم ارجن، حلقہ پالیروسے ٹی ویرابھدرم،

حلقہ مدھیرا سے پی بھاسکر،حلقہ وائرا سے بی ویرابھدرئیا،حلقہ کھمم سے اے پرشانت،حلقہ ستوپلی سے ایم بھارتی،حلقہ مریال گوڑہ سے جے رنگاریڈی،حلقہ نکریکل سے شناوینکولو،حلقہ بھونگیر سے کے نرسمہا،حلقہ جنگاوں سے ایم کنکاریڈی،حلقہ ابراہیم پٹنم سے پی یادیا،حلقہ پٹن چیرو سے جے ملکارجن اور حلقہ مشیرآباد سے ایم دشرتھ۔