جرائم و حادثات
سنگاریڈی میں سڑک حادثہ، 2 افراد جاں بحق
اس حادثہ میں دوافراد جاں بحق اور تین افراد شدیدزخمی ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت 20سالہ محمد لقمان اور21سالہ سیدماجد کے طورپر کی گئی ہے۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افرادجاں بحق اوردیگر تین زخمی ہوگئے۔یہ حادثہ اتوار کی صبح پٹن چیروپولیس اسٹیشن کے تحت متنگی ٹول پلازہ کے قریب آوٹر رنگ روڈ پر اُس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کے دوران ایک کار الٹ گئی۔
اس حادثہ میں دوافراد جاں بحق اور تین افراد شدیدزخمی ہوگئے۔مہلوکین کی شناخت 20سالہ محمد لقمان اور21سالہ سیدماجد کے طورپر کی گئی ہے۔
زخمیوں کی ہنوز شناخت نہیں ہوسکی۔ان کو علاج کے لئے ایریااسپتال منتقل کیاگیاجبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسی اسپتال لے جایاگیا۔پٹن چیروپولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
a3w