تلنگانہ

تلنگانہ انتخابات: ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ملازم کی موت

تلنگانہ انتخابات کی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک ملازم کی موت ہوگئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ انتخابات کی ڈیوٹی کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ایک ملازم کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
ورنگل میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کا بھرپور اہتمام
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج

کونڈاپوروٹرنری ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ کے طورپر کام کرنے والے 48سالہ سدھاکرکو سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرومنڈل کے اسناپورمیں پولنگ بوتھ نمبر248میں پولنگ کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔

آج صبح پولنگ کے انتظامات کے دوران انہوں نے سینہ میں درد کی شکایت کی اوراچانک گرگئے۔

ان کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے ان کومردہ قراردیا۔اس واقعہ پران کے دیگر ساتھیوں میں غم کی لہردوڑگئی۔