حیدرآباد

حیدرآباد میں نرسری میلہ اختتام کو پہنچا

تقریباً 150 اسٹالس پر لگائے گئے پودے خریدنے کے لئے لوگ قطار میں کھڑے دیکھے گئے۔

حیدرآباد: فطرت سے محبت کرنے والوں کو متاثر کرنے والا 17 واں نرسری میلہ اختتام کو پہنچا۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: "اجالوں کے شجر” کی رسمِ اجرا، خادم رسول عینی کی نعتیہ شاعری کو خراجِ تحسین
بچوں کے ادب پرحیدرآباد میں سہ روزہ بین الاقوامی "جشن رنگ بچپن” سمینار
اردو ہال حمایت نگر میں آج اور کل قومی سمینار  – "حسرت موہانی” پر مقالوں کی پیشکشی
ٹی یو ڈبلیو جے ایف کے ایک وفد کی چیرمین تلنگانہ میڈیا اکیڈیمی سے ملاقات
جمعیت علماء عنبرپیٹ کا مشاورتی اجلاس، ممبرسازی مہم کو مکمل کرنے اور عظمتِ صحابہؓ و یومِ آزادی کے پروگرامز پر اہم فیصلے

حیدرآباد کے پیپلز پلازہ میں یہ میلہ 3 دن تک جاری رہاجس میں مختلف اقسام کے پودوں، مختلف اقسام کے پھولوں، دواؤں اور نایاب پودوں کی دستیابی کویقینی بنایاگیاتھا جس کے باعث بڑی تعداد میں عوام نے اس میں شرکت کی۔

تقریباً 150 اسٹالس پر لگائے گئے پودے خریدنے کے لئے لوگ قطار میں کھڑے دیکھے گئے۔

گھروں کی سجاوٹ کے چھوٹے پودوں سے لے کر پھلوں کے بڑے پودوں تک سب کچھ یہاں دستیاب تھا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ میلہ ان لوگوں کے لیے بہترین موقع ہے جو ٹیرس گارڈن شروع کرنا چاہتے ہیں۔