تلنگانہ
تلنگانہ: شادی شدہ خاتون سے جنسی تعلقات کے شبہ میں الکٹریشن کا قتل
ابتدائی تحقیقات میں یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چاری کا ایک شادی شدہ خاتون سے مبینہ تعلق تھا جس کی وجہ سے یہ قتل ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر راجنا، نے ایک ماہ قبل چاری کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی اور اسے انتباہ دیا گیا تھا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد کے کونڈاپلی گاؤں میں پیر کی رات ایک 25 سالہ الکٹریشن کے قتل کی واردات پیش آیی۔ پولیس کے مطابق، سریدھرچاری کو رات تقریباً 9 بجے چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔
ابتدائی تحقیقات میں یہ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ چاری کا ایک شادی شدہ خاتون سے مبینہ تعلق تھا جس کی وجہ سے یہ قتل ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر راجنا، نے ایک ماہ قبل چاری کے خلاف شکایت بھی درج کروائی تھی اور اسے انتباہ دیا گیا تھا۔
واقعہ کے بعد چاری کے ارکان خاندان نے خاتون کے گھر کے سامنے دھرنا دیا اور راجنا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ راجنا نے صرف فون پر بات کرنے پر سرِدھار کو قتل کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، راجنا نے خودسپردگی اختیار کی۔