تلنگانہ
تلنگانہ انتخابات:تین دن شراب کی دکانات بند رہیں گی
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شراب کی دکانات ریاست میں تین دن تک بند رہیں گی۔
حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر شراب کی دکانات ریاست میں تین دن تک بند رہیں گی۔
اس مہینے کے آخر میں مسلسل تین دن ”ڈرائی ڈے“کے طور پر منایا جائے گا۔ رائے دہی اس ماہ کی 30 تاریخ کو مقرر ہے جس کے پیش نظر اس ماہ کی 28تا30تاریخ کو شراب کی دکانات بند رہیں گی۔
یہ دکانات یکم دسمبر کو دوبارہ کھلیں گی۔ مرکزی الیکشن کمیشن (سی ای سی) کی ہدایت کے مطابق، ریاستی آبکاری کے محکمہ نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں۔
اس حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام ان تین دنوں تک شراب کی فروخت کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کریں۔
a3w