تلنگانہ

بھارت جوڑو یاترا سے بی جے پی کے کئی ارکان پارلیمنٹ پریشان: پون کھیرا

اے آئی سی سی کے قومی ترجمان پون کھیرا نے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کے پیا م کو ملک بھر میں عوام تک پہنچانے کیلئے26 جنوری سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان کا آغاز کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد: اے آئی سی سی کے قومی ترجمان پون کھیرا نے کہا ہے کہ راہول گاندھی کی بھارت جوڑویاترا کے پیا م کو ملک بھر میں عوام تک پہنچانے کیلئے26 جنوری سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو ابھیان کا آغاز کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
راہول کی سیکیوریٹی میں چوک 3 پولیس عہدیدار معطل
سی پی آئی اور کانگریس میں تنازعہ جاری
پون کھیڑا کی ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع
سکندرآباد کنٹونمنٹ: ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان، امیدوار کا انتخاب تمام پارٹیوں کے لئے مسئلہ
راہول گاندھی، بی جے پی کو کڑی ٹکر دینے کسی اور حلقہ کا رخ کریں: ڈی راجہ

2ماہ طویل اس ابھیان کے دوران کانگریس کے کارکن 2لاکھ50ہزار گرام پنچایتوں،6لاکھ مواضعات اور 10لاکھ بوتھس کا احاطہ کریں گے اور مرکز کی بی جے پی اور تلنگانہ کی بی آر ایس حکومتوں کی ناکامیوں کو گھر گھر پہنچایا جائے گا۔ پون کھیرا آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ راہول گاندھی کا پیغام ان تمام مسائل کی عکاسی کرتا ہے جو پدیاترا کے دوران عوام نے انہیں واقف کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت میں لاک ڈاؤن کے دوران 100بڑے صنعتکاروں نے 13لاکھ کروڑ کی دولت جمع کرلی ہے۔ بی جے پی اور مودی عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ مودی کے 8 سالہ دور حکومت میں کبھی سی اے جی رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ یا پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہوئی ہے؟ میڈیا بی بی سی کی دستاویزی فلم پر مودی کی خاموشی کو روندنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ پوچھے جانے پر کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ راہول گاندھی سے سوال کررہے ہیں کہ انہیں ملک میں نفرت کہاں نظر آرہی ہے؟ دراصل وہ نفرت کے نام پر اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں؟۔ پون کھیرا نے بتایا کہ راج ناتھ سنگھ خود راہول کی بھارت جوڑو یاترا سے متاثر تھے اور وہ اس میں شامل ہونا چاہتے تھے؟۔

کانگریس ترجمان نے کہا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت راہول گاندھی کی یاترا سے پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کے دوران سماج کا ہر طبقہ اپوزیشن قائدین، اعلیٰ سیول وسابق فوجی عہدیداروں نے راہول کی یاترا کی تائید کی اور یاترا میں شامل ہوئے۔