تلنگانہ

تلنگانہ: بیٹی کی شادی کے لیے حاصل قرض اداکرنےمیں ناکامی۔کسان کی خودکشی

پولیس کے مطابق، سمپت ریڈی کے پاس ڈھائی ایکڑ زرعی زمین تھی اور وہ مزید زمین کرایہ پر لے کر کھیتی کر رہاتھا۔ ہفتہ کی شام اس نے اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

حیدرآباد: بیٹی کی شادی کے لیے حاصل قرض اداکرنےمیں ناکامی پرکسان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کریم نگرمیں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
سنگ دل اولاد نے ضعیف ماں کو گھر سے باہر نکال دیا
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس


ضلع کے کونڈا پلکالا گاؤں میں ایک کسان، سمپت ریڈی (49) نے چار ماہ قبل اپنی بیٹی کی شادی کے لیے بھاری قرض لیا تھا، جسے وہ ادا کرنے سے قاصر تھا۔


پولیس کے مطابق، سمپت ریڈی کے پاس ڈھائی ایکڑ زرعی زمین تھی اور وہ مزید زمین کرایہ پر لے کر کھیتی کر رہاتھا۔ ہفتہ کی شام اس نے اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔


بیٹی کی شادی پر خرچ کیے گئے قرض کو واپس نہ کر پانے کی وجہ سے اس نے یہ انتہائی قدم کیا۔