وزیراعظم کا غیرضروری ”تماشہ“ کانگریس کا ردعمل

سلسلہ وار ٹویٹس میں سینئر پارٹی قائد جئے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم نے آج جو تماشہ کیا وہ غیرضروری تھا۔ یہ سلگتے قومی مسائل اور بھارت جوڑو یاترا سے توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ہے۔ 70 سال بعد چیتے ہندوستان آئے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے ہفتہ کے دن مدھیہ پردیش کے نیشنل پارک میں وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں 8 چیتوں کو ان کے خصوصی انکلوژر میں چھوڑے جانے کو ”تماشہ“ قراردیا اور کہا کہ یہ سلگتے مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ سلسلہ وار ٹویٹس میں سینئر پارٹی قائد جئے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم نے آج جو تماشہ کیا وہ غیرضروری تھا۔

 یہ سلگتے قومی مسائل اور بھارت جوڑو یاترا سے توجہ ہٹانے کی ایک اور کوشش ہے۔ 70 سال بعد چیتے ہندوستان آئے ہیں۔ 8 چیتوں کو خصوصی طیارہ میں نامیبیا سے ہفتہ کی صبح گوالیار لایا گیا۔