تلنگانہ

تلنگانہ:باپ کی موت کاصدمہ، آخری رسومات کے موقع پر بیٹی کی موت

باپ کی موت کے صدمہ پراس کی آخری رسومات کی تیاری کے موقع پر بیٹی کی بھی موت ہوگئی۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آیا۔

حیدرآباد: باپ کی موت کے صدمہ پراس کی آخری رسومات کی تیاری کے موقع پر بیٹی کی بھی موت ہوگئی۔یہ دل دہلادینے والا واقعہ تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
اولیاءاللہ کے آستانوں پر حاضری کا مقصد دلوں کی اصلاح،مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد کا شہنشاہ ولایتؒ محبوب نگر میں خطاب
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تفصیلات کے مطابق ضلع کی جڑچرلہ بلدیہ کی وینکٹیشور کالونی کے رہنے والے دامودر کی موت ہوگئی۔

اس کی بیٹی سنیتااس سے بے پناہ محبت کرتی تھی جو اس کی موت کے صدمہ کو برداشت نہ کرسکی، وہ اپنے والد کی آخری رسومات کی تیاری کے دوران گر گئی جس پر اس کے رشتہ داروں نے اس کو علاج کیلئے فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد اس کو مردہ قراردیا۔

اس واقعہ کے ساتھ ہی نہ صرف اس خاندان کے ارکان بلکہ آخری رسومات میں شرکت کرنے والے افراد اور مقامی عوام میں غم کی لہردوڑگئی۔سنیتا نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل منڈل میں سرکاری ٹیچر کے طور پر کام کر رہی تھی۔