تلنگانہ

تلنگانہ: ضلع عادل آباد میں شیر کی موجودگی سے خوف

انہوں نے حکام سے درخواست کی کہ وہ انسانو ں کو اس سے ہونے والے ممکنہ نقصان کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے تامسی کے گاوں میں کل شب سڑک پر شیر کے نظر آنے سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گاؤں میں مقامی افراد نے شیر کو سڑک پار کرتے دیکھا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اعظم مودی کی دو روزہ دورے پر تلنگانہ آمد
محمد حمید صدیقی کی کتاب، مطالعہ قرآن کے باب میں اہم اضافہ
دعوت و تبلیغ کے اجتماع کی اخری نشست میں دین کی محنت کیلئے برادران اسلام کو دہلی مرکز کے اکابرین کی ترغیب
نظام اباد کے سے روزہ اجتماع سے مرکز حضرت نظام الدین کے اکابرین کے خطابات
درگاہ حضرت سید حافظ سید شاہ جلال الدین شاہ جمال البحر مشوق ربانی ثانیؒ کے 469 ویں عرس تقریبات

موٹرسائیکل سواروں نے کل شب اس شیرکے سڑک عبور کرنے کے دوران اس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی۔بعد ازاں یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ شیر کی نقل و حرکت پر مقامی افرادنے تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے حکام سے درخواست کی کہ وہ انسانو ں کو اس سے ہونے والے ممکنہ نقصان کو روکنے کے لیے اقدامات کریں۔

جنگلات کے حکام نے تصدیق کی کہ ایک شیر، جو حال ہی میں پین گنگا ندی کو عبور کرتے ہوئے مہاراشٹر کے ٹائیگر ریزرو سے جنگلات میں بھٹک گیا تھا، وہ اپنے علاقہ کی تلاش میں بھیم پور کے جنگلات میں گھوم رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ شیر کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔