کرناٹک

مودی نے اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح یہاں چندریان -3 مشن میں شامل ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کی ٹیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کی۔

بنگلورو: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کی صبح یہاں چندریان -3 مشن میں شامل ہندوستانی خلائی تنظیم (اسرو) کی ٹیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم کی پیرالمپکس میں میڈل جیتنے والوں سے بات چیت (ویڈیو)
خواتین کے خلاف مظالم معاشرہ کیلئے باعث تشویش: نریندر مودی
وزیراعظم نے میرے مکتوب کا کوئی جواب نہیں دیا: ممتا بنرجی
ایکس پر مودی کے ریکارڈ 10 کروڑ فالوورز
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

جنوبی افریقہ اور یونان کے اپنے دو ملکوں کے دورے کو ختم کرنے کے بعد، مسٹرمودی براہ راست بنگلورو پہنچے اور اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اور کمانڈ نیٹ ورک مشن کنٹرول کمپلیکس میں چندریان-3 مشن میں شامل اسروٹیم کے سائنسدانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے اسرو کے سربراہ ایس سومناتھ اور چندریان 3 مشن میں شامل دیگر سائنسدانوں سے بھی بنگلورو میں اسرو ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی۔

قبل ازیں، مقامی فنکاروں کو مسٹر مودی کی بنگلورو آمد پر استقبال کے لیے سڑکوں پر ڈھول بجاتے اور رقص کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

ہوائی اڈے کے باہر لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے، وزیراعظم نے کہا، "مجھے نہیں معلوم تھا کہ میں کب بنگلورو پہنچوں گا، اس لیے میں نے وزیر اعلیٰ، نائب وزیر اعلیٰ اور گورنر سے درخواست کی کہ وہ میرا استقبال کرنے کے لئے پریشانی نہ اٹھائیں۔