تلنگانہ: ضلع جگتیال میں تیندوے کی موجودگی سے خوف
اعلیٰ حکام کی ہدایت پر دھرم پوری سرکل کے بیٹ آفیسر موقع پر پہنچے اور پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا۔ معائنے میں یہ بات تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی تیندوے کے پنجوں کے نشانات ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال کے دھرم پوری کے مضافاتی علاقہ میں صبح کے وقت کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں کو تیندوے کے نظر آنے پر مقامی افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مزدوروں نے فوراً محکمہ جنگلات کے حکام کو اطلاع دی۔
اعلیٰ حکام کی ہدایت پر دھرم پوری سرکل کے بیٹ آفیسر موقع پر پہنچے اور پنجوں کے نشانات کا معائنہ کیا۔ معائنے میں یہ بات تصدیق ہوئی کہ یہ واقعی تیندوے کے پنجوں کے نشانات ہیں۔
تیندوے کی نقل و حرکت کے پیش نظر حکام نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ وہ چوکس رہیں اور صرف گروپ کی صورت میں کھیتوں میں جائیں۔ رات کے وقت باہر نکلنے سے گریز کرنے اور مویشیوں کو گھروں کے قریب محفوظ طورپرباندھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
محکمہ جنگلات کی خصوصی ٹیموں نے علاقے میں گشت بڑھا دیا ہے اور عوام کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی جا رہی ہے۔ اس واقعے کے بعد دھرم پوری کے مضافات میں خوف کا ماحول قائم ہو گیا ہے۔