کرناٹک

اسناپ چاٹ پر لڑکی کی مسخ شدہ تصویر، ایف آئی آر درج

اڈپی میں ایک فکرمند والدہ نے پولیس میں شکایت کی کہ ان کی 14سالہ لڑکی کی تصویر سے چھیڑچھاڑ کی گئی اور اسناپ چیاٹ پر گشت ایک فحش ویڈیو میں نامناسب انداز میں استعمال کی گئی۔

اڈپی: اڈپی میں ایک فکرمند والدہ نے پولیس میں شکایت کی کہ ان کی 14سالہ لڑکی کی تصویر سے چھیڑچھاڑ کی گئی اور اسناپ چیاٹ پر گشت ایک فحش ویڈیو میں نامناسب انداز میں استعمال کی گئی۔

والدہ نے اڈپی سائبر اکنامک اینڈ نارکوٹک کرائم پولیس اسٹیشن میں اپنی شکایت میں کہا کہ ان کی لڑکی کی تصویر ایک فحش ویڈیو میں استعمال کی گئی اور 30/ جولائی کو اسناپ چیٹ پر ان کی لڑکی کے رابطوں کے ساتھ شیئر کی گئی۔

یہ ویڈیو ایک فرضی اسناپ چیاٹ اکاؤنٹ سے اپ لوڈ کی گئی۔

پولیس کے مطابق شکایت درج کرلی گئی اور فی الحال وہ مشتبہ شخص کی شناخت کرکے اس کا پتا لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

پولیس نے اسناپ چیاٹ سے بھی ربط پیدا کرکے ویڈیو ہٹانے کی درخواست کی۔

a3w
a3w