کرناٹک

رامیشورم کیفے جیسے سلسلہ وار دھماکوں کی دھمکی

ای میل بھیجنے والے نے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ رقم نہ دینے کی صورت میں اس نے کئی مقامات بشمول بس اسٹاپس اور ریلوے اسٹیشنس پر رامیشورم کیفے جیسے سلسلہ وار دھماکے کرنے کی دھمکی دی۔

بنگلورو: پریشان کن پیشرفت میں حکومت ِ کرناٹک کو منگل کے دن ایک ای میل موصول ہوا جس میں بنگلورو کے رامیشورم کیفے دھماکہ جیسے سلسلہ وار دھماکوں کی دھمکی دی گئی۔ یہ ای میل چیف منسٹر کرناٹک‘ ڈپٹی چیف منسٹر‘ وزیر داخلہ اور کمشنر بنگلورو پولیس کے آفیشیل ای میل اڈریس پر بھیجا گیا۔

متعلقہ خبریں
40وکلاء کے خلاف ”جھوٹا کیس“ درج کرنے پر پولیس عہدیدار معطل

 ذرائع کے بموجب ای میل بھیجنے والے نے 2.5 ملین امریکی ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ رقم نہ دینے کی صورت میں اس نے کئی مقامات بشمول بس اسٹاپس اور ریلوے اسٹیشنس پر رامیشورم کیفے جیسے سلسلہ وار دھماکے کرنے کی دھمکی دی۔

محکمہ پولیس اس دھمکی کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔ اس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بنگلورو سٹی پولیس اسپیشل وِنگ سی سی بی نے ازخود ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ای میل 10786progongmail.com کی آئی ڈی سے بھیجا گیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔