تلنگانہ

تلنگانہ:آربی آئی کا مالی خواندگی ہفتہ،ضلع نلگنڈہ میں ٹو کے رن کا اہتمام

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈپٹی جنرل منیجر پرشانت کمار بھاٹیہ نے کہا کہ مالیاتی مسائل پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق مالی خواندگی ہفتہ کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔

حیدرآباد: اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ڈپٹی جنرل منیجر پرشانت کمار بھاٹیہ نے کہا کہ مالیاتی مسائل پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق مالی خواندگی ہفتہ کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم ولیج کا 14واں عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد، فضائلِ قرآن پر خطابات، حفاظ کی دستاربندی
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
حکومت کی پالیسیوں سے کروڑوں افراد کی معاشی حالت کمزو :پرینکا
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

تلنگانہ کے نلگنڈہ مستقر کے کلاک ٹاور میں مالیاتی خواندگی ہفتہ کے موقع پر منعقدہ ٹو کے رن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔

ریلی کے بعد پرشانت کمار نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا 26 سے یکم مارچ تک مالیاتی خواندگی ہفتہ منارہی ہے تاکہ عوام میں مالی خواندگی میں اضافہ ہو او رتمام کو مالی پہلوؤں سے بااختیار بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ بینک اکاؤنٹ کیسے کھولا جائے۔? انہوں نے کہا کہ کسی بھی مشکوک نمبر سے میسج یا کال موصول ہونے پر احتیاطی تدابیر، مالی مشکلات سے بچنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور دیگر مسائل بتائے جائیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ مالیاتی خواندگی کا پروگرام مسلسل جاری ہے۔