جرائم و حادثات

تلنگانہ:پولیس میں ملازمت کیلئے منتخب نوجوان کے مکان میں آگ۔ تعلیمی اسناد جل گئے

پولیس میں ملازمت کیلئے منتخب نوجوان کے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اس کے تعلیمی اسناد جل گئے۔

حیدرآباد: پولیس میں ملازمت کیلئے منتخب نوجوان کے مکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں اس کے تعلیمی اسناد جل گئے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد میں پیش آیا افسوسناک واقعہ، فیس کی رقم نہ ہونے پر 19 سالہ لڑکی نے کی خودکشی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں پیش آیا۔ضلع کے رائے پرتی کے رہنے والے کے راجو کے مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع پر فائربریگیڈ کے عملہ نے وہاں پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم تب تک اس واقعہ میں مکان میں رکھا سامان، سونا، رقم کے ساتھ ساتھ تعلیمی اسناد بھی جل گئے۔

اس واقعہ کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس کو اعلی حکام کو تعلیمی اسناد پیش کرنے ہیں اور19فروری کو اسے تربیت کیلئے روانہ ہونا ہے۔اسی لئے اس نے حکام سے التجا کی ہے کہ وہ اس کو تعلیمی اسناد دلانے کیلئے پہل کرے۔