دہلی

بھارت جوڑو یاترا کے ردعمل میں بی جے پی کا آپریشن کیچڑ تیز: کانگریس

پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ گوا میں بی جے پی کا آپریشن کیچڑ تیز ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی‘ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے مایوس ہے۔ یاترا کو ناکام کرنے کے لئے روزانہ توجہ بٹائی جارہی ہے اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس نے چہارشنبہ کے دن گوا میں اس کے 8  ارکان اسمبلی کی بھگوا جماعت میں شمولیت کے لئے بی جے پی کو موردِ الزام ٹھہرایا۔ اس نے کہا کہ بی جے پی‘ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے ایسی حرکتوں پر اترآئی ہے۔

 پارٹی جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے ٹویٹ کیا کہ گوا میں بی جے پی کا آپریشن کیچڑ تیز ہوگیا ہے کیونکہ بی جے پی‘ بھارت جوڑو یاترا کی کامیابی سے مایوس ہے۔ یاترا کو ناکام کرنے کے لئے روزانہ توجہ بٹائی جارہی ہے اور گمراہ کن خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم بی جے پی کے ان گندے حربوں پر قابو پالیں گے۔

a3w
a3w