حیدرآباد

تلنگانہ، مشن بھاگیر تا پروجیکٹ متعارف کرانے والی پہلی ریاست: کے ٹی آر

راما راؤ نے ایک نیوز اسٹوری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے پروجیکٹ سے متاثر ہو کر مرکز کی این ڈی اے حکومت نے ”ہر گھر جل“ پروگرام شروع کیا۔ یہ پروگرام چند سال قبل شروع کیا گیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ آزاد ہندوستان کی پہلی ایسی ریاست ہے جس نے ہر گھر کو محفوظ پینے کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کیلئے پروجیکٹ مشن بھاگیرتا کو متعارف کرایا ہے۔ بی آ رایس کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ نے جمعرات کے روز یہ بات کہی۔

متعلقہ خبریں
چنچل گوڑہ میں شبِ برات کے موقع پر مرکزی جلسہ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ، 3 فروری کو انعقاد
اندرامّا مہیلا شکتی اسکیم کے تحت اقلیتی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم
کانگریس کی سیاست اقتدار نہیں، عوامی خدمت کے لیے ہے: محمد فہیم قریشی
ترجیحی شعبوں میں قرضوں کی منظوری یقینی بنائی جائے: ضلع کلکٹر ہری چندنہ داسری
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ درخواستوں کی تاریخ میں توسیع، آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر

 سوشل میڈیا پلاٹ فارم ایکس پر ایک پیام پوسٹ کرتے ہوئے راما راؤ نے ایک نیوز اسٹوری کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کے پروجیکٹ سے متاثر ہو کر مرکز کی این ڈی اے حکومت نے ”ہر گھر جل“ پروگرام شروع کیا۔ یہ پروگرام چند سال قبل شروع کیا گیا۔

 تلنگانہ، آزاد ہندوستان کی پہلی ریاست ہے جس نے ہر گھر کو نل کے ذریعہ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے مشن بھاگیر تا کے نام سے پروجیکٹ شروع کیا اور یہ چیف منسٹر کے سی آر کی مدبرانہ اور دور اندیش قیادت کی وجہ سے ممکن ہوپایا۔

 کے ٹی آر نے یہ بات کہی۔ تلنگانہ کے مشن بھاگیر تا پروجیکٹ کی کامیابی سے تحریک پاکر مرکزی حکومت نے چند سال قبل ہر گھر کو جل پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں تحریر کیا کہ تلنگانہ آج جو کرتا ہے، ہندوستان، کل اسکو اپنا تا ہے۔

 ریاستی حکومت کے ویب سائٹ کے مطابق مشن بھاگیر تا کے تحت دیہی علاقوں کے ہر گھر کو نل کے ذریعہ ہر ایک آدمی کو100 لیٹر صاف پانی، سربراہ کیا جارہا ہے  جبکہ بلدیات میں فی کس 135 لیٹر اور میونسپل کارپوریشن کے علاقوں میں فی کس150 لیٹر صاف پینے کا پانی سربراہ کیا جارہا ہے۔