تلنگانہ
تلنگانہ: گروکل اسکول میں فوڈ پوائزننگ کا واقعہ، طالبات بیمار
اسکول عملہ نے فوری طور پر 50 طالبات کو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دہی کے استعمال سے یہ مسئلہ پیش آیا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے اُیالواڑہ کے مہاتما جیوتی باپھولے بالیکا گروکل اسکول میں رات کے کھانے کے بعد کئی طالبات کی طبیعت بگڑ گئی۔
اسکول عملہ نے فوری طور پر 50 طالبات کو اسپتال منتقل کیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ دہی کے استعمال سے یہ مسئلہ پیش آیا۔
ایسے واقعات حکومت کی غفلت اور اسکولی طعام کے معیار پر سوالیہ نشان لگا رہے ہیں، جس پر فوری توجہ دینا ناگزیر ہے۔