دہلی

بریکنگ : پان کارڈ کو آدھار سے لنک کرنے کی تاریخ بڑھادی گئی

جو لوگ پان کو آدھار سے لنک نہیں کرتے ہیں، ان کا پان یکم جولائی 2023 سے غیر فعال ہو جائے گا، جس کی وجہ سے متعلقہ شخص کو رقم کی واپسی جاری نہیں کی جائے گی۔ پان کے غیر فعال رہنے کی مدت کے لیے رقم کی واپسی پر سود نہیں ملے گا۔

نئی دہلی: پرمننٹ اکاؤنٹ نمبر (PAN) کو آدھار کے ساتھ جوڑنے کی آخری تاریخ کو 30 جون 2023 تک تین ماہ بڑھا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ای سیٹ کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع
منیش سسوڈیہ کی عدالتی تحویل میں مزید توسیع

اس سلسلے میں، سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکس (سی بی ڈی ٹی) نے آج کہا کہ پہلے یہ مدت 31 مارچ تک تھی، جسے اب بڑھا کر 30 جون 2023 کر دیا گیا ہے۔

 اس دوران، جو لوگ پین کو آدھار سے لنک نہیں کرتے ہیں، ان کا پین یکم جولائی 2023 سے غیر فعال ہو جائے گا، جس کی وجہ سے متعلقہ شخص کو رقم کی واپسی جاری نہیں کی جائے گی۔

پین کے غیر فعال رہنے کی مدت کے لیے رقم کی واپسی پر سود نہیں ملے گا۔ ٹی سی ایس اور ٹی ڈی ایس ٹیکس کی شرح قانون میں کی گئی دفعات کے مطابق بڑھائی جائے گی۔

سی بی ڈی ٹی نے کہا کہ پین اور آدھار کو لنک کرنے کے بعد پین ایک ماہ کے بعد فعال ہو جائے گا اور اس کے لیے 1000 روپے کی فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔