بدری ناتھ میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف باری
بدری ناتھ: ملک کی مختلف ریاستوں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ کے کئی پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔

بدری ناتھ: ملک کی مختلف ریاستوں میں ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہمالیائی ریاست اتراکھنڈ کے کئی پہاڑی علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے۔
بدری ناتھ میں ڈیڑھ فٹ سے زیادہ برف پڑی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدری ناتھ، ہیم کنڈ، تنگ ناتھ، رودرناتھ میں گزشتہ دو دنوں سے بدلے ہوئے موسم کی وجہ سے شدید برف باری ہوئی ہے۔
بدری ناتھ کے بدری پوری میں ڈیڑھ سے دو فٹ برف جمع ہوگئی ہے۔ جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔
واضح رہے کہ بدری ناتھ کے دروازے 27 اپریل کو کھلنے والے ہیں۔