حیدرآباد

تلنگانہ کی تشکیل کی تقاریب کو سیاسی تنقید کا پلیٹ فارم نہیں ہونا چاہئے:پونم پربھاکر

پونم پربھاکر نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں بی جے پی لیڈر سشماسوراج کے رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی سرکاری تقریب میں سابق وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ تلنگانہ کی تشکیل کی تقاریب کو سیاسی تنقید کا پلیٹ فارم نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے تمام جماعتوں سے خواہش کی کہ وہ ان تقاریب کو بڑے پیمانے پر منائیں۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
رود موسیٰ کے متاثرین کے ساتھ انصاف ہوگا، وزیر پونم پربھاکر کی یقین دہانی
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

وزیر موصوف نے پریڈ گراونڈ سکندرآباد میں کل ہونے والی اصل تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل میں بی جے پی لیڈر سشماسوراج کے رول کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کل ہونے والی سرکاری تقریب میں سابق وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔