جرائم و حادثات
حیدرآباد میں 2کاریں متصادم، ایک شخص ہلاک
مہلوک کی شناخت سندیپ کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
حیدرآباد:شہرحیدرآباد میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔یہ حادثہ ایل بی نگر کے قریب اُس وقت پیش آیا جب ایک کار نے دوسری کارکوٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدیدتھا کہ تین افراد بھی زخمی ہوگئے۔تیز رفتاری حادثہ کی وجہ بتائی جارہی ہے۔
مہلوک کی شناخت سندیپ کے طورپر کی گئی ہے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے لاش کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس نے حادثہ کا سبب بننے والی کاروں کو وہاں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔اس حادثہ میں دونوں کاروں کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔