مدینہ پبلک اسکول حمایت نگر میں تلنگانہ یوم تاسیس پروگرام کا انعقاد
ڈائرکٹر ماریہ عارف نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے جو چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ صاحب نے ہمیں یوم تاسیس پوری ریاست میں بڑے پیمانہ پر تقاریب منانے کا موقع دیا۔
حیدرآباد: مدینہ پبلک اسکول حمایت نگر میں تلنگانہ کا یوم تاسیس منایاگیا۔ اس موقع پرطلباء کی جانب سے اسپورٹس اور کلچرل پروگرام پیش کئے گئے۔
تیسری جماعت کی طالبات نے انڈیا کا نقشہ بناکر تلگو میں تلنگانہ کا لوگ گیت گاکر بہت ہی اثر انداز پروگرام پیش کیا۔
اس کے بعد پانچویں جماعت کے طالبات نے چیف منسٹر کے سی آر کی جانب سے چلائے جارہے کلین اینڈ گرین کا ماڈل پیش کرتے ہوئے عوام میں اس مہم کو اجاگر کیا۔
چھٹویں جماعت کے ہونہار طلباء نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کا رول بخوبی نبھاتے ہوئے اثر انداز تقریر کی۔ چھٹی جماعت کے طلباء نے کے سی آر کی کابینہ کے ماڈل کو پیش کرتے ہوئے داد و تحسین حاصل کی۔
اس کے بعد لطیف الدین ہال میں یوم تاسیس کے تقاریرکا آغاز ہوا جس میں ہیڈمسٹرس نبیلہ نوشین نے یوم تاسیس کے تعلق سے بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلباء میں ڈسپلن کا ہونابہت ضروری ہے۔ ڈسپلن سے ہی طلباء میں صلاحیت پیدا ہوتی ہے جس طلباء میں ڈسپلن ہوتا ہے وہ اسٹوڈنٹ ہر میدان میں کامیابی حاصل کرتا ہے۔
ڈائرکٹر ماریہ عارف نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے جو چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ صاحب نے ہمیں یوم تاسیس پوری ریاست میں بڑے پیمانہ پر تقاریب منانے کا موقع دیا۔
ان کاکہنا تھا کہ تلنگانہ کی آزادی میں ان کے والد کے ایم عارف الدین نے بھی بہت بڑا رول اداکیا 1969میں تلنگانہ تحریک شروع ہوئی اس دور میں انھوں نے دوسرے سورماؤں کے ساتھ تلنگانہ کی آزادی کی تحریک میں حصہ لیا مشکلات اٹھائیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
ان کاکہنا تھا تلنگانہ کی آزادی میں ان کے والد کا نمایاں رول رہا ہے انھوں نے اس دور میں ہی تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا اس کے لئے جدوجہد کرتے رہے۔ آج ہم ان ہی کے بنائے گئے تعلیم اداروں کو چلارہے ہیں علم کی روشن عام کررہے ہیں۔
انھوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ ٹیچرس کا احترام کریں ٹیچر س ہی ہے ایک طالب علم کو ہر میدان میں کامیابی دلاسکتے ہیں۔ٹیچرس ہی ہے جو طلباء کو سنوارنے میں اہم رول ادا کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ طلباء کوچاہئے کہ وہ خوب محنت کرتے ہوئے اپنا اور اپنے ملک اور ریاست کا نام روشن کریں۔
صبیحہ عارف الدین جو کے ایم عارف الدین کی بیواہ ہیں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو ہر میدان میں کامیابی حاصل کرنی چاہئے خوب محنت سے پڑھ کر ایک اچھے شہری بنیں اور دوسروں کو اچھے شہری بننے کی تلقین کریں۔ اپنے آپ میں ڈسپلن لاتے ہوئے صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔ تعلیم کو دوسروں تک عام کریں۔
انھوں نے کہا کہ ہماری ریاست کے چیف منسٹر حرکیاتی شخصیت ہیں۔ ان میں کچھ کرنے کی جستجو اور جذبہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ آندھرا پردیش سے جب تلنگانہ الگ ہوا اپنی ریاست کی معاشی حالت بالکل ابتر تھی۔
تاہم چندر شیکھر راؤ کے چیف منسٹر بننے کے بعد ہماری ریاست کی جی ڈی پی میں بہت اضافہ ہواہے۔ آج تلنگانہ دنیا میں نئی بلندیوں کو چھورہا ہے۔ کے سی آر نے اپنی جدوجہد سے تلنگانہ کانام دنیامیں روشن کررہے ہیں۔
اس موقع پر طلباء نے ریاست کی مختلف زبانوں پر مشتمل ماڈل پیش کیا آخری میں ڈائرکٹر ماریہ عارف الدین اور صبیحہ عارف الدین نے تعلیم میں نمایاں کارکردگی ادا کرنے والے طلباء کو گولڈ میڈلس سے نوازا۔