تلنگانہ

ٹرین میں مسافرین کو ڈرادھمکا کر اشیا لوٹ لینے والے 9افراد گرفتار

ریلوے پولیس نے 9نوجوانوں کو حراست میں لے لیاجن کا تعلق مہاراشٹرکے بیڑ ضلع سے ہے۔ایس ون بوگی سے ایس 10بوگی تک یہ واردات انجام دی گئی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں شرڈی ایکسپریس ٹرین میں خاتون مسافرین کو ڈرادھمکاکر ان کے پاس سے سونا، نقد رقم اور دیگر اشیا لوٹ لینے والے 9افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔ ضلع نظام آباد کے نوی پیٹ کراسنگ پر ٹرین روک دی گئی جس کے بعد اس ٹرین میں 9افراد سوار ہوئے جنہوں نے یہ واردات انجام دی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
خواتین میں دینی فکر وشعورکی بیدار ی میں محترمہ شیما نظیر کا نمایاں مقام: محترمہ ناہید طاہر کا خراج عقیدت
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز
جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے

ریلوے پولیس نے 9نوجوانوں کو حراست میں لے لیاجن کا تعلق مہاراشٹرکے بیڑ ضلع سے ہے۔ایس ون بوگی سے ایس 10بوگی تک یہ واردات انجام دی گئی تھی۔

اس ٹرین کے باسر تک پہنچنے کے بعد ٹرین کی زنجیر کھینچ کر یہ نوجوان فرار ہورہے تھے کہ مسافرین نے ان کو پکڑلیا اور ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔ریلوے پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

a3w
a3w