حیدرآباد

تقریب یوم تاسیس تلنگانہ، میئر حیدرآباد نے انتظامات کا جائزہ لیا

وجئے لکشمی نے عہدیداروں سے ٹریفک میں خلل ڈالے بغیر پارکنگ کے انتظامات اور وی آئی پی ٹریفک میں خلل ڈالے بغیر کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں استفسارات کئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی یوم تاسیس تقاریب کے انتظامات کا مئیرحیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے معائنہ کیا۔انہوں نے پریڈگراونڈ سکندرآبا دمیں منعقد کی جانے والی تقریب کے سلسلہ میں عہدیداروں کو کئی تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ خبریں
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کو شاندار پیمانہ پر منعقد کیاجائے گا : چیف سکریٹری
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام

مئیر نے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو تجویز پیش کی کہ وہ آپس میں تعاون اورتال میل کے ساتھ کام کریں تاکہ اس تقریب کو کامیاب بنایاجاسکے۔ مئیر نے ا سٹیج کے انتظامات، بیریکیڈنگ، بجلی، صاف پینے کے پانی کی فراہمی، مائیک سسٹم اور ایل ای ڈی اسکرین کی تفصیلات حاصل کیں۔

 انہوں نے عہدیداروں سے ٹریفک میں خلل ڈالے بغیر پارکنگ کے انتظامات اور وی آئی پی ٹریفک میں خلل ڈالے بغیر کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں استفسارات کئے۔

اس تقریب کے لئے کانگریس کی سابق صدرسونیاگاندھی کو مدعو کیاگیا ہے جن کی کوششوں سے تلنگانہ کو یوپی اے کے دور میں ریاست کادرجہ حاصل ہوا۔اس موقع پر عنبرپیٹ کانگریس انچارج ڈاکٹر روہینہ ریڈی، ایم ایل سی وینکٹ، ڈپٹی میئر سری لتا موتے، لنگوجی گوڑا کارپوریٹر راج شیکھر اوردوسرے موجود تھے۔