حیدرآباد

کے سی آر نے بیٹی کوشراب اسکام میں بچانے بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں کے فون ٹیپ کیئے:لکشمن

لکشمن نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنی بیٹی کو دہلی شراب اسکام معاملے سے بچانے کے لیے بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں کے فون ٹیپ کیے تھے۔

حیدرآباد: بی جے پی لیڈر ورکن پارلیمنٹ کے لکشمن نے تلنگانہ کی پیشروبی آرایس حکومت پر فون ٹیپنگ کے ذریعہ قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان افراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئے جو کسی کی بھی ذاتی آزادی کو نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
کالیشورم پروجیکٹ اسکام پر کانگریس کا دہرا موقف: ڈی کے ارونا
مسلمان قابلِ احترام ہے: حج ہاؤس کے امام و خطیب مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
مہدی پٹنم میں اسکائی واک کے تعمیری کام تیزی سے جاری
ورزش صرف فٹنس نہیں بلکہ جسم و دماغ کی مکمل صحت کا ذریعہ ہے: مفتی ڈاکٹر صابر پاشاہ قادری
بی سی طبقات کو تحفظات کے بغیر انتخابات منظور نہیں، ریاست گیر عوامی تحریک کا اعلان: کویتا

لکشمن نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے اپنی بیٹی کو دہلی شراب اسکام معاملے سے بچانے کے لیے بی جے پی کے سرکردہ رہنماؤں کے فون ٹیپ کیے تھے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ریاست کی ریونت ریڈی حکومت ان افرادکے ساتھ نرم رویہ کیوں دکھا رہی ہے جنہوں نے اس طرح کی حرکتیں کی ہیں۔ لکشمن نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ریاستی حکومت فون ٹیپنگ کیس کو ختم کرے گی تو اس کا بھی وہی انجام ہوگا جو بی آرایس پارٹی کا ریاست میں ہوا ہے۔