حیدرآباد

(TGSRTC) میں 3,038 JOB”s جلد پُر کی جائیں گی: پونم پربھاکر کا اعلان

چند روز قبل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے بتایا تھا کہ محکمہ ڈرائیورز، کنڈکٹرس اور دیگر زمروں میں اسامیوں کو پُر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرِ ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (TGSRTC) میں جلد ہی 3,038 خالی آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش سے 3ہزار عازمین، حج کیلئے جائیں گے

چند روز قبل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار نے بتایا تھا کہ محکمہ ڈرائیورز، کنڈکٹرس اور دیگر زمروں میں اسامیوں کو پُر کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

یہ اعلان وزیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابقہ ٹوئٹر) پر کیا اور کہا کہ یہ کارپوریشن میں کئی برسوں کے بعد ایک بڑا بھرتی عمل ہوگا، جو بے روزگار نوجوانوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔

پونم پربھاکر نے کہا کہ ریاستی حکومت نے بھرتی کی اجازت پہلے ہی دے دی ہے اور بہت جلد اس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔

وزیر موصوف نے کانگریس کی زیر قیادت پراجہ پلانا حکومت کے اقدامات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’مہالکشمی اسکیم‘ جیسے اقدامات کی بدولت ریاست میں خواتین کے لیے آر ٹی سی بسوں میں مفت سفر کی سہولت دستیاب ہوئی ہے، جس کے سبب خواتین مسافروں کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 165 کروڑ سے زائد خواتین نے اس سہولت سے فائدہ اٹھایا ہے، جس سے انہیں تقریباً 5,500 کروڑ روپے کے سفر کے اخراجات کی بچت ہوئی ہے۔

وزیر نے کہا کہ پراجہ پلانا حکومت نے 60,000 سے زائد سرکاری ملازمتوں کو پُر کر کے بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ آنے والے بھرتی نوٹیفکیشنز کے لیے پہلے سے ہی اپنی تیاری شروع کریں۔

انہوں نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی اور نائب وزیراعلیٰ بھٹی وکرمارکا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ٹی جی ایس آر ٹی سی بھرتی فائل کو منظوری دی۔


آسامیوں کی تفصیل:

  • ڈرائیورز: 2,000
  • شرمکس (Workers): 743
  • ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ٹریفک): 84
  • ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (میکانیکل): 114
  • ڈیپو منیجر / اسسٹنٹ ٹریفک منیجر: 25
  • اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر: 18
  • اسسٹنٹ انجینئر (سول): 23
  • سیکشن آفیسر (سول): 11
  • اکاؤنٹس آفیسرز: 6
  • میڈیکل آفیسرز (جنرل): 7
  • میڈیکل آفیسرز (اسپیشلسٹ): 7