مشرق وسطیٰ

اسرائیل نے رفح میں پھر سے حملہ کیا

رفح میں اسرائیلی فوج کی طرف سے نئے حملوں کی اطلاع دی۔ چند گھنٹے بعد، عینی شاہدین اور فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینک شہر کے وسط میں داخل ہو گئے ہيں۔

غزہ: اسرائیلی فوج نے چہارشنبہ کے روز غزہ کے جنوبی شہر رفح پر پھر سے حملہ کیا۔ حماس کے خلاف اپنی جارحانہ جنگ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر بڑھتی ہوئی تشویش کے باوجود اسرائیل نے اپنے جنگی اقدامات میں تبدیلی کا کوئی اشارہ نہیں دیا ہے، جس سے جنگ بندی کو یقینی بنانے کی بین الاقوامی کوششوں میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
آوارہ کتوں کے حملہ میں چار بچے شدید زخمی
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیلی فوج کو عالمی بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ
عالیہ، پرینکا چوپڑا جونس اور کرینہ کپور کا بھی فلسطین سے اظہار یگانگت

میڈیا نے آج صبح رفح میں اسرائیلی فوج کی طرف سے نئے حملوں کی اطلاع دی۔ چند گھنٹے بعد، عینی شاہدین اور فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی ٹینک شہر کے وسط میں داخل ہو گئے ہيں۔

ایک مقامی شہری عبدالخطیب نے کہا کہ لوگ اس وقت اپنے ٹھکانوں کے اندر چھپ چکے ہیں کیونکہ جو بھی آمد ورفت کرتا ہے اسے اسرائیلی ڈرون سے گولی مار دیتے ہیں۔