تلنگانہ

تلنگانہ: دل کا دورہ پڑنے سے چارسالہ لڑکی کی موت

اس نے سینہ میں درد کی شکایت کی اور بے ہوش ہو کر گر گئی۔ مقامی آرایم پی ڈاکٹر سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فوری طور پر کھمم کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔

حیدرآباد: ایک افسوسناک واقعہ میں تلنگانہ کے ضلع کھمم میں دل کا دورہ پڑنے سے چارسالہ لڑکی کی موت ہوگئی، ضلع کے ایم وی پالم گاؤں میں یہ واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
دل کا دورہ پڑنے سے ایس ایس سی طالبہ کی موت
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

ذرائع کے مطابق جی ونود اور لاونیا کی ایک بیٹی پراہارشیکا تھی۔اس کی ماں لاونیا، جو پیر کو گروپ تری کے امتحان میں شریک ہوئی، لڑکی کو اس کی دادی اور دادا کے ساتھ گاؤں میں چھوڑ گئی۔

امتحان ختم کرنے کے بعد، لاونیا دوپہر کواپنی بیٹی کو گھر واپس لینے گاؤں آئی۔ ماں کو دیکھ کر لڑکی اس سے ملنے دروازے کی طرف بھاگی لیکن لڑکی کو گلے لگانے کے لیے ہاتھ پھیلانے والی ماں کے پاس پہنچنے سے پہلے ہی وہ اچانک گرگئی۔

اس نے سینہ میں درد کی شکایت کی اور بے ہوش ہو کر گر گئی۔ مقامی آرایم پی ڈاکٹر سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے فوری طور پر کھمم کے ایک پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا۔

اس کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹروں نے بتایا کہ لڑکی کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی،ا س واقعہ سے گاوں میں غم کی لہردوڑگئی۔