تلنگانہ

تلنگانہ: 4.2 کروڑ روپے مالیت کا گانجہ ضبط،اوڈیشہ کے دوملزمین گرفتار

بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ایگل (ایلیٹ ایکشن گروپ فار ڈرگ لا انفورسمنٹ) ٹیم نے دو بین ریاستی منشیات اسمگلروں کوحیدرآباد میں گرفتار کر کے 847 کلو گرام گانجہ ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً 4.2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

حیدرآباد: بین ریاستی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کو ایک بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ایگل (ایلیٹ ایکشن گروپ فار ڈرگ لا انفورسمنٹ) ٹیم نے دو بین ریاستی منشیات اسمگلروں کوحیدرآباد میں گرفتار کر کے 847 کلو گرام گانجہ ضبط کیا، جس کی مالیت تقریباً 4.2 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری


پولیس کے مطابق یہ منشیات 26 تھیلوں میں بند تھیں، جن میں جملہ411 پیکٹ شامل تھے۔ اس معاملے میں اوڈیشہ سے تعلق رکھنے والے دو عادی ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔


آپریشن کے دوران پولیس نے ایک ایس یو وی گاڑی، دو موبائل فون اور ایک تلوار بھی برآمد کی جسے ملزمین منشیات کی منتقلی کے دوران اپنی حفاظت کے لیے استعمال کرتے تھے۔


یہ کارروائی آندھرا-اوڈیشہ سرحدی علاقوں سے تلنگانہ تک سرگرم منظم منشیات اسمگلنگ کوروکنے کی سمت ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔