دہلی

بنگلورو میں اپوزیشن میٹنگ، 24جماعتوں کے قائدین مدعو

کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں آئندہ ہفتہ کانگریس کی طلب کردہ دوسری اتحاد میٹنگ میں 24 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے۔

نئی دہلی: کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں آئندہ ہفتہ کانگریس کی طلب کردہ دوسری اتحاد میٹنگ میں 24 اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں
آتشی نے دہلی کی 8 ویں چیف منسٹر کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا
ماحول ہمارے حق میں ہے تاہم حد سے زیادہ پراعتماد نہ ہوں: سونیاگاندھی
تلنگانہ تلی اتسو منانے کا فیصلہ، سونیا گاندھی کو مدعو کیا جائے گا
اگزٹ پولس پر مکمل امتناع کے لئے سنجے سنگھ کا مطالبہ
بی جے پی جیتنے پر ریزرویشن ختم کر دے گی: اے اے پی

اس اجلاس میں اپوزیشن قائدین اگلے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی سے ٹکر لینے کے مزید منصوبے بنائیں گے۔ کانگریس پارلیمانی پارٹی سربراہ سونیا گاندھی بھی توقع ہے کہ 17جولائی کو ڈنر میں شرکت کریں گی جس میں اپوزیشن کے قائدین موجود رہیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی ایم کے‘ کے ڈی ایم کے‘ وی سی کے‘ آر ایس پی‘ فارورڈ بلاک‘ آئی یو ایم ایل‘ کیرالا کانگریس (جوزف) اور کیرالا کانگریس (منی) ان سیاسی جماعتوں میں شامل ہیں جن کے قائدین 17 اور 18 جولائی کو دوسری اپوزیشن میٹنگ میں شرکت کریں گے۔

اپوزیشن جماعتوں کی ایسی پہلی میٹنگ 23 جون کو بہار کے پٹنہ میں ہوئی تھی۔ اُس وقت 16 جماعتوں کو مدعو کیا گیا تھا اور 15 جماعتوں نے شرکت کی تھی۔ آر ایل ڈی کے جینت چودھری اپنے کسی فیملی فنکشن کی وجہ سے شرکت نہیں کرسکے تھے۔ عام آدمی پارٹی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

کرناٹک کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈی کے شیوکمار نے پیر کے دن کہا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی میٹنگ جیسا کہ پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے 17 اور 18 جولائی کو ہوگی‘ سبھی قائدین آرہے ہیں۔ سونیا گاندھی سے بھی شرکت کی خواہش کی گئی۔ ہمیں پیام ملا ہے کہ وہ بنگلور آرہی ہیں۔

ایک سینئر اپوزیشن قائد نے کہا کہ انہیں کانگریس صدر سے ڈنر میٹنگ اور اگلے دن رسمی میٹنگ میں شرکت کے لئے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

24 اپوزیشن جماعتوں کے پاس فی الحال لوک سبھا کی تقریباً 150 نشستیں ہیں اور یہ جماعتیں اپنی بنیاد وسیع کرنا چاہتی ہیں۔ وہ اپنے اتحاد کی کوششوں کو تقویت دینے وسیع منصوبہ پر تبادلہ خیال کرسکتی ہیں۔