تلنگانہ

تلنگانہ: سڑک حادثہ میں لڑکی ہلاک

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وجیت، جو رائینی گوڑم کے قریب ایک ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی، معمول کے مطابق کام پر جا رہی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سوریاپیٹ ضلع میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں 23 سالہ لڑکی ہلاک ہوگئی جس کی شناخت پلا مری گاؤں سے تعلق رکھنے والی داسری وجیت کے طورپر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر
و قارآباد میں مساجد کمیٹی و میلا د کمیٹی کے زیر اہتمام وقف تریمی قانون کیخلاف زبردست احتجاجی ریلی
محبوب نگر میں راجیو یوا وکاسم اسکیم کے تحت خود روزگار کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ 14 اپریل مقرر

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وجیت، جو رائینی گوڑم کے قریب ایک ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی، معمول کے مطابق کام پر جا رہی تھی۔

ہوٹل کے پاس سڑک پار کرتے وقت حیدرآباد سے سوریاپیٹ کی طرف تیز رفتاری سے آنے والی کار نے اسے ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ وجیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سوریاپیٹ جنرل اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جانچ کا آغاز کردیا۔