تلنگانہ
تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں خاتون کی برہنہ لاش پائی گئی
پولیس ذرائع کے مطابق یہ لاش نوی پیٹ منڈل کے مٹاپور کے مضافات میں شاہراہ کے کنارے پھینکی گئی تھی۔ مقامی افراد نے لاش دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کی برہنہ لاش ہفتہ کے روز باسر کے قریب قومی شاہراہ پر برآمد ہوئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ لاش نوی پیٹ منڈل کے مٹاپور کے مضافات میں شاہراہ کے کنارے پھینکی گئی تھی۔ مقامی افراد نے لاش دیکھ کر فوراً پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے اور مجرموں کا سراغ لگانے کے لئے ڈاگ اسکواڈز کی مدد سے جانچ کر رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت اور واردات کووجوہات جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔