تلنگانہ

تلنگانہ حکومت پر ملازمین، اساتذہ اور بے روزگاروں کو دھوکہ دینے کا الزام

مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی نے کانگریس پارٹی پر ملازمین، اساتذہ اور بے روزگاروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر کوئلہ کشن ریڈی نے کانگریس پارٹی پر ملازمین، اساتذہ اور بے روزگاروں کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا۔

متعلقہ خبریں
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
مرکزی وزیر کشن ریڈی کی 73ویں آئی پی سی اختتامی تقریب میں شرکت اور خطاب
کلواکنٹلہ کویتا کی مثالی انسانی ہمدردی، ایمس کی سہولتوں اور ٹرپل آر متاثرین کے مسائل پر سخت سوالات
منریگا کا نام بدلنے کے خلاف تلنگانہ میں کانگریس کا احتجاج، اقلیتی بہببود کے وزیر محمد اظہرالدین کی بھی شرکت
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت

انہوں نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس نے انتخابات سے پہلے کئی وعدے کئے تھے تاہم اقتدار میں آنے کے بعد ایک بھی وعدے پر عمل نہیں کیا۔ کشن ریڈی نے نظام آباد ضلع کے بودھن میں منعقدہ بی جے پی قانون ساز کونسل کی انتخابی مہم کے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی ٹیچر ایم ایل سی حلقہ سے ووٹ مانگنے کی اہلیت نہیں رکھتی۔

انہوں نے کانگریس پر تنقید کی کہ وہ طلباء کو تعلیمی یقین دہانی کارڈ فراہم کرنے، بین الاقوامی اسکولوں کے قیام، تعلیم حاصل کرنے والی لڑکیوں کو اسکوٹی فراہم کرنے اور بے روزگاروں کو 4000 روپے کی پنشن فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اس نے ان میں سے کسی پر بھی عمل نہیں کیا۔

انتخابات سے قبل حیدرآباد کے اشوک نگر میں راہل گاندھی اور ریونت ریڈی نے بے روزگاروں سے کئی وعدے کئے تھے تاہم انہیں کیوں پورا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کانگریس حکومت پر تنقید کی کہ اس کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کی تباہی ہوئی ہے۔