دسہرہ کے موقع پر تلنگانہ حکومت خواتین میں ساڑیاں تقسیم کرے گی
اس کے تحت سرسلہ کے ہنر مند کاریگروں کو اس سال فروری میں 480 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ آرڈر دیا گیا تھا۔ اب تک 50 لاکھ ساڑیاں تیار ہو چکی ہیں جبکہ مزید 10 لاکھ کی ساڑیوں کی تیاری زیر التوا ہے۔
حیدرآباد: دسہرہ کے موقع پر تلنگانہ حکومت خواتین کے گروپس کے اراکین کو اندراماں ساڑیاں فراہم کرنے کے لئے تیار ہو گئی ہے۔ اس سلسلہ میں 23 ستمبر سے ساڑیوں کی تقسیم کا پروگرام وزیر اعلیٰ ریو نت ریڈی اور وزراء تمام اضلاع میں شروع کریں گے۔
تاہم ابتدائی طور پر ہر ایک کو دو ساڑیاں دینے کا ارادہ تھا لیکن اب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دسہرہ کے موقع پر ایک اور جنوری میں سنکرانتی کے موقع پر ایک ساڑی دی جائے گی۔
اس کے تحت سرسلہ کے ہنر مند کاریگروں کو اس سال فروری میں 480 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ آرڈر دیا گیا تھا۔ اب تک 50 لاکھ ساڑیاں تیار ہو چکی ہیں جبکہ مزید 10 لاکھ کی ساڑیوں کی تیاری زیر التوا ہے۔
ہر ساڑی کی تیاری پر تقریباً 800 روپے تک لاگت آتی ہے۔ پوری ریاست میں خواتین کے گروپوں کو اندراماں ساڑیاں فراہم کی جائیں گی۔
خواتین کے گروپوں کو فراہم کی جانے والی ساڑیاں ہلکے نیلے رنگ میں تیار کی گئی ہیں جن کے کنارے گہرے نیلے رنگ کے ہیں۔ نیلے رنگ کی ان ساڑیوں پر سفید پھولوں کی چھاپ دی گئی ہے۔
ہر ساڑی بلاوز کے ساتھ مل کر 6.3 میٹر لمبی ہوگی۔ ضعیف خواتین کو بلاوز کے ساتھ مل کر 9 میٹر لمبی ساڑی فراہم کی جائے گی۔