مشرق وسطیٰ

سعودی عرب کو ایران کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول: ابراہیم رئیسی

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔

تہران: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو ایران کا دشمن یا ایران کو سعودی عرب کا دشمن قرار دینا ناقابل قبول ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل۔ حماس جنگ: وزیر اعظم نریندر مودی نے ایران کے صدر سے بات کی
شعلے 2 جلد آرہی ہے۔ ہاردیک پانڈیا کا دلچسپ ٹویٹ
اسرائیل حماس مذاکرات شروع کریں، غزہ کے لوگ زیادہ انتظار نہیں کر سکتے: سعودی عرب
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ

شامی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشیدگی کے دوران بھی ایران نے سعودی عرب کو ہرگز دشمن ملک قرار دینے سے گریز کیا تھا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے صرف امریکہ اور اسرائیل کو دشمن قرار دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کو فوبیا بناکر خطے کے ممالک کو ڈرانے اور دھمکانے کی سازش کی، وقت کے ساتھ یہ سازش بے نقاب ہوگئی۔ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب دو بڑے ملک ہیں، تعلقات بحالی سے خطے میں بڑی اہم تبدیلیاں رونما ہوں گی۔ایک سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ ایران گزشتہ دہائیوں میں بھی شام کے ساتھ کھڑا تھا اور مستقبل میں بھی کھڑا رہے گا۔

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ شام کے صدر بشارالاسد نے امریکی اتحاد اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، امریکہ اور اس کے حواریوں نے شام کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کی تھی۔ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مزید کہا کہ امریکیوں نے داعش اور دیگر دہشتگرد گروپوں کو تشکیل دینے کا اعتراف کیا ہے۔

علحدہ موصولہ اطلاع کے بموجب ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی۔ آج کئی ملکوں پر یہ حقائق واضح ہو چکے ہیں۔ ایرانی صدر نے خبر رساں ایجنسی ”سانا“ اور ٹی وی چینل ”السوریہ“ کو خصوصی انٹرویو دیا اور کہا کہ ایران اور سعودی عرب دو عظیم ملک ہیں اور ان کے درمیان تعلقات کی بحالی سے خطے میں مساواتیں بدل جائیں گی۔

اس مساوات کو منظم کیا جائے گا۔خطے کے مسلمان عوامی مزاحمت اور انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔ اہم نکتہ یہ ہے کہ ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان تنازعہ کے عروج پر بھی ہمارے سپریم لیڈر نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا تھا کہ اصل معاملہ سے غافل مت ہوں۔

حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے گی۔ اسلامی انقلاب کے رہبر معظم نے ہمیشہ تاکید کی ہے کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اصل دشمن امریکہ اور اسرائیل ہیں۔

a3w
a3w