آنگن واڑی بچوں کے لئے تلنگانہ حکومت جنوری سے ناشتہ کی اسکیم کا آغاز کرے گی
اس مرحلہ کی کامیابی کے بعد اسے ریاست کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت ٹی جی فوڈس کے ذریعہ تیار شدہ کھانا فراہم کیا جائے گا جس میں بچوں کو ایک دن کھچڑی اور دوسرے دن اپما جیسے پکوان دیئے جائیں گے۔
حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے آنگن واڑی مراکز میں زیر تعلیم بچوں کے لئے ایک بڑے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔ جنوری 2026 کے پہلے ہفتہ سے آنگن واڑیوں میں ناشتہ کی اسکیم شروع کی جا رہی ہے۔
وزیر بہبودی خواتین و اطفال سیتکا اس اسکیم کا آغاز ابتدائی طور پر حیدرآباد سے بطور تجرباتی پروجیکٹ کریں گی۔
اس مرحلہ کی کامیابی کے بعد اسے ریاست کے تمام اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ اس اسکیم کے تحت ٹی جی فوڈس کے ذریعہ تیار شدہ کھانا فراہم کیا جائے گا جس میں بچوں کو ایک دن کھچڑی اور دوسرے دن اپما جیسے پکوان دیئے جائیں گے۔
اس نئی پہل سے ریاست بھر کے 35,781 آنگن واڑی مراکز میں زیر تعلیم تقریباً 8 لاکھ بچوں کی غذائی ضروریات پوری ہوں گی۔ واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی تمام سرکاری اسکولوں میں دوپہر کا کھانا اسکیم کامیابی سے چلا رہی ہے اور اب چھوٹے بچوں کے لئے ناشتہ کا آغاز ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔