آندھراپردیشتلنگانہ

تلنگانہ کی پانچ گرام پنچایتوں کے اے پی میں انضمام کے مسئلہ کو مرکز سے رجوع کرنے گورنر کی یقین دہانی

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ تلنگانہ کی پانچ گرام پنچایتوں کے آندھراپردیش میں انضمام کے مسئلہ کو مرکز سے رجوع کریں گی۔

حیدرآباد: گورنر تلنگانہ ڈاکٹر تمیلی سائی سوندراراجن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ تلنگانہ کی پانچ گرام پنچایتوں کے آندھراپردیش میں انضمام کے مسئلہ کو مرکز سے رجوع کریں گی۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
عوامی نمائندوں کے تعاون کے بغیر ریاست کی ترقی ناممکن: کے ٹی راما راؤ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
جشنو دیو ورما نے گورنر کا حلف لیا
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی

گورنر کوتہ گوڑم اور کھمم اضلاع کے دورہ کے لئے پہنچیں۔

انہوں نے بھدراچلم کے قبائلیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جہاں قبائلیوں نے ان سے اپیل کی کہ وہ پانچ منڈلوں کو تلنگانہ میں ضم کرنے کے مسئلہ کی یکسوئی کریں۔

اس اپیل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان گرام پنچایتوں کے انضمام کے سبب عوام کو درپیش مسائل سے واقف ہیں۔

قبائلیوں نے ان کو اس مسئلہ کی یکسوئی کی ذمہ داری دی جس پر انہوں نے کہاکہ وہ جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کرنے کے اقدامات کریں گی۔