تلنگانہ

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سرکاری اسپتال کے بیت الخلا میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا

حیدرآباد:  تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سرکاری اسپتال کے بیت الخلا میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔

حیدرآباد:  تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں سرکاری اسپتال کے بیت الخلا میں خاتون نے بچہ کو جنم دیا۔

متعلقہ خبریں
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات

تفصیلات کے مطابق دھرماپورم دیہات سے تعلق رکھنے والی پاروتماں پیٹ میں درد کی شکایت پر اسپتال پہنچی۔

اس کی پہلی زچگی نارمل ہوئی تھی، ڈاکٹرس نے اس کے شوہر اور رشتہ داروں سے کہاکہ دوسری زچگی بھی نارمل ہوگی۔

ڈاکٹرس نے کہاکہ زچگی کیلئے ابھی وقت ہے اسی لئے وہ گھر جائیں۔

اسی دوران پاروتماں بیت الخلا میں گئی جہاں شدید پیٹ درد کے بعد اس نے وہیں پر بچہ کو جنم دیا۔

اس کے رشتہ داروں نے ڈاکٹروں کو اطلاع دی جس کے بعد ڈاکٹرس وہاں پہنچے جنہوں نے خاتون اور نوزائیدہ کو آئی سی یو منتقل کیا۔

دونوں کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر لچونائک ماتاششو سنٹر کے وارڈ پہنچے اور خاتون اورنوزائیدہ کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

a3w
ذریعہ
یواین آئی
a3w