تلنگانہ: باپ کی جدائی کا غم۔دل کا دورہ پڑنے سے بیٹی کی موت
باپ اور بیٹی کا رشتہ بہت انوکھا اور خاص ہوتا ہے۔ بیٹی کے لئے اس کا باپ ایک ہیرو ہوتا ہے۔ اس گہرے رشتے کی ایک مثال تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ماڈگولہ پلی گاوں میں دیکھنے کو ملی جہاں باپ کی جدائی کے غم کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹی کی باپ کی دسویں کی رسم کے دن ہی موت ہوگئی۔
حیدرآباد: باپ اور بیٹی کا رشتہ بہت انوکھا اور خاص ہوتا ہے۔ بیٹی کے لئے اس کا باپ ایک ہیرو ہوتا ہے۔ اس گہرے رشتے کی ایک مثال تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ماڈگولہ پلی گاوں میں دیکھنے کو ملی جہاں باپ کی جدائی کے غم کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے بیٹی کی باپ کی دسویں کی رسم کے دن ہی موت ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ماڈگولہ پلی کے رہنے والے سومیا اور کنڈاما کی پانچ بیٹیاں تھیں جن میں سے چار کی شادیاں ہو چکی تھیں جبکہ ایک معذور بیٹی والدین کے ساتھ ہی رہتی تھی۔ ان کی تیسری بیٹی، 35 سالہ کے رمنما کی شادی کے چند ماہ بعد ہی اس کے شوہر کی موت ہوگئی تھی جس کے بعد سے وہ اپنے والدین اور معذور بہن کی دیکھ بھال کے لئے میکے میں ہی مقیم تھی۔
تین سال قبل ماں کی موت کے بعد رمنما ہی اپنے ضعیف باپ اور معذور بہن کا واحد سہارا تھی۔ گزشتہ ماہ باپ سومیا کی طویل علالت کے بعد موت ہوگئی جس کا رمنما کو گہرا صدمہ پہنچا اور وہ اسی دن بیمار ہو گئی۔ باپ کی دسویں کی رسم کے موقع پر جب تمام رشتہ دار جمع تھے تورمنما اپنے باپ کی تصویر پکڑ کر زار و قطار رو رہی تھی کہ اچانک اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ وہیں اس کی موت ہوگئی۔
اس المناک منظر نے وہاں موجود ہر آنکھ کو نم کر دیا اور پورا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا۔ انتہائی غمزدہ ماحول میں معذور بہن سنیتا نے اپنی بہن رمنما کی آخری رسومات ادا کیں جسے دیکھ کر وہاں موجود رشتہ دار اور مقامی افراداپنے آنسو نہ روک سکے۔