حیدرآباد
پرانے شہر میں نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی
مذکورہ نوجوان لڑکی کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہوئے لڑکی کو سافٹ ڈرنگ پلاکر مبینہ طورپر اجتماعی عصمت ریزی کی۔ اس سلسلہ میں اسپیشل تشکیل دی گئی ہے تاکہ ان ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔
حیدرآباد: چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں نوجوانوں کی ایک ٹولی نے ایک نابالغ لڑکی کی مبینہ طورپر عصمت ریزی کی۔ پولیس کے بموجب 16 سالہ لڑکی ساکن چندرائن گٹہ کو اس کے والدین مکان میں چھوڑ کر میڈیکل ہال گئے ہوئے تھے۔ پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع ملی۔
یہ واقعہ 4 فروری کو پیش آیا تھا۔ پولیس کے بموجب نامعلوم خاتون نے مذکورہ لڑکی کو کندیکل گیٹ لے جاکر نوجوانوں کے حوالے کردیا تھا، پولیس نے بتایاکہ مذکورہ نوجوان حالت نشہ میں تھے۔
مذکورہ نوجوان لڑکی کے ساتھ غلط برتاؤ کرتے ہوئے لڑکی کو سافٹ ڈرنگ پلاکر مبینہ طورپر اجتماعی عصمت ریزی کی۔ اس سلسلہ میں اسپیشل تشکیل دی گئی ہے تاکہ ان ملزمین کی گرفتاری عمل میں لائی جاسکے۔ لڑکی کو طبی معائنہ کیلئے روانہ کیا گیا۔ پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
a3w