تلنگانہ

تلنگانہ: گروکل اسکول کی طالبہ کی لاش کو قبر سے نکال کر کیا گیا دوبارہ پوسٹ مارٹم

گروکل اسکول کی طالبہ کی لاش کو قبر سے نکال کراس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے ٹیکمال میں پیش آیا۔

حیدرآباد: گروکل اسکول کی طالبہ کی لاش کو قبر سے نکال کراس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایاگیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع میدک کے ٹیکمال میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
گورنمنٹ میڈیکل کالج میدک میں قومی کوٹہ سے 4طلبہ کو داخلہ
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

تفصیلات کے مطابق 16سالہ سپرجاجس کا تعلق تمپلورگاوں سے ہے نے گذشتہ ماہ کی 30 تاریخ کو اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی تھی۔

اس کے ارکان خاندان نے سمجھاکہ تعلیم کا بوجھ برداشت نہ کرتے ہوئے اس نے خودکشی کی ہے تاہم اس لڑکی کے چچا نے پولیس سے شکایت کی کہ اسی گاوں سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی ہراسانی پر طالبہ نے خودکشی کی ہے۔

اس شکایت کے بعد اس طالبہ کی لاش کو قبر سے نکال کراس کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کروایا گیا۔