تلنگانہ
تلنگانہ: یادادری بھونگیر ضلع میں دلخراش حادثہ۔بھکاری خاتون ہلاک
حادثہ کے بعد آٹو ڈرائیور راجیا نے فرار ہونے کے بجائے خود پولیس کو اطلاع دی اور موقع پر دیگر گاڑیوں کو روک کر حفاظتی اقدامات کئے۔رات کے وقت بھی اپنی ذمہ داری نبھانے والے راجیا کی دیانت داری کو پولیس نے سراہا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں بھکاری خاتون ہلاک ہوگئی۔
یہ حادثہ ضلع کے بورلاگڈا اسٹیج کے قریب اُس وقت پیش آیا جب بھکاری ضعیف خاتون کو سڑک عبور کرنے کے دوران آٹو نے ٹکر دے دی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ لکرام گاؤں سے تعلق رکھنے والی 65 سالہ پروتم نرسماں موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔
حادثہ کے بعد آٹو ڈرائیور راجیا نے فرار ہونے کے بجائے خود پولیس کو اطلاع دی اور موقع پر دیگر گاڑیوں کو روک کر حفاظتی اقدامات کئے۔رات کے وقت بھی اپنی ذمہ داری نبھانے والے راجیا کی دیانت داری کو پولیس نے سراہا۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغازکردیا۔