حیدرآباد

تلنگانہ: حیدرا نے شمس آباد میں غیر مجازقبضوں کو برخواست کردیا

حیدرا ہر پیر کو عوام سے درخواستیں بھی قبول کررہا ہے۔

حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد کے حدود میں سرکاری اراضیات، تالابوں، جھیلوں اور نہروں کے تحفظ کے لئے تشکیل دی گئی حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن ایجنسی(حیدرا) نے شمس آباد بلدیہ کے علاقہ میں انہدامی کارروائی کی۔

متعلقہ خبریں
موسیٰ پروجیکٹ، مکانات کے انہدام کی مخالفت،اندرا پارک پرمہادھرنا
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
حائیڈرا بڑا ڈرامہ: ای راجندر
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

حیدرا کے عہدیداروں نے سمپت نگر اور اوٹ پلی میں غیر مجازطورپرتعمیر کردہعمارتوں کو منہدم کردیا۔

حیدراکو سمپت نگر اور اوٹ پلی میں غیر مجازتعمیرات کی شکایت موصول ہوئی تھی۔

حکام نے مقامی افرادکی شکایات کی بنیاد پر ان مقامات کا معائنہ کیا اور اس بات کا پتہ چلایاکہ تعمیرات غیر مجازہیں جس کے بعد حیدراکے عہدیداروں نے سمپت نگر میں سرکاری اراضی پر تعمیر شدہ عمارتوں اور اوٹ پلی میں سڑک پر غیر مجاز قبضہ کو برخواست کردیا۔

حیدراکے عہدیداروں نے پولیس کی بھاری موجودگی میں پیر کی صبح انہدامی کارروائی انجام دی۔ حیدرا حکام نے انتباہ دیا کہ اگر سرکاری اراضی، نہروں، تالابوں اور پارکس پر غیر مجاز قبضے کئے گئے تو سخت کارروائی کی جائے گی۔

حکومت نے حیدراکو خصوصی عہدیداروں کی خدمات فراہم کی ہیں ایک خصوصی حیدراپولیس اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے۔

حیدرا ہر پیر کو عوام سے درخواستیں بھی قبول کررہا ہے۔

عوام، غیرمجاز قبضوں کو روکنے کیلئے حیدراسے رجوع ہورہے ہیں۔

شکایت درج ہوتے ہی متعلقہ جگہ کا معائنہ کیا جاتا ہے اور اگر یہ غیر قانونی پایا جاتا ہے تو فوری کارروائی کی جاتی ہے۔