حیدرآباد

اندرماں امکنہ میں ضرورت مندوں کو ترجیح دی جائے: چیف منسٹر ریونت ریڈی

چیف منسٹر نے تجویز دی کہ قبائلی علاقوں اور آئی ٹی ڈی اے کی حدود میں اندراماں گھروں کے لئے خصوصی کوٹہ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ ہاؤزنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے مناسب اقدامات کریں اور اندراماں مکانات اسکیم کو موثر انداز میں جاری رکھنے کے لئے ضروری افسران اور عملہ کا تقرر کو یقینی بنائیں۔

 حیدرآباد: چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت سب سے زیادہ ضرورت مندوں کے لئے اندراماں گھروں کی فراہمی کو پہلی ترجیح دے گی۔آج جوبلی ہلز میں اپنی قیام گاہ پر منعقدہ اعلی سطحی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ خاص طور پر معذوروں، زرعی مزدوروں، بے زمین افراد اور صفائی کرمچاریوں کو ترجیح دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں
ملک میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے حملوں پر مسلم پرسنل لا بورڈ کا اظہارِ تشویش، ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
گورنمنٹ ڈگری کالج فلک نما میں انا–اکّا مینٹورشپ انٹرن شپ تربیتی پروگرام کا آغاز
محرم الحرام 2026 کے انتظامات پر بی جے پی وفد کی کمشنر پولیس حیدرآباد سے ملاقات
جماعتِ اسلامی ہند گریٹر حیدرآباد ویمنز ونگ کے زیرِ اہتمام صحافیوں اور این جی اوز کا اجلاس
نعتیہ کلام دلوں کو محبتِ رسول ﷺ سے منور کرتا ہے: سعداللہ خان سبیل

 انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہاؤزنگ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ کو مکمل عملہ فراہم کرتے ہوئے اسے مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف منسٹر نے مزید کہا کہ اگر امکنہ کے استفادہ کنندگان اضافی کمروں کی تعمیر میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں تو حکومت اس کی اجازت دینے میں پس و پیش نہیں کرے گی۔

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے واضح کیا کہ اندراماں  مکانات کی تقسیم  میں سب سے زیادہ غریب عوام کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ انہوں  نے کہا کہ معذوروں، زرعی مزدوروں،اور جاروب کشوں کو امکنہ فراہمی کو ترجیح دی جانی چاہئے۔

 چیف منسٹر نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ  پہلے مرحلہ میں مناسب احتیاط برتیں کیونکہ جن کے پاس اپنی زمین ہے ان کو ترجیح دی جانی ہے اور اس سلسلہ میں ولیج سکریٹری اور منڈل سطح کے عہدیداروں کو ذمہ دار بنانے اور ضروری ٹکنالوجی کا استعمال کرنے کی ہدایت دی۔

 انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کا حکم دیا کہ اندراماں ہاؤسس موبائل ایپ میں کوئی نقائص نہ رہیں۔ استفادہ کنندگان کو کسی بھی مرحلہ پر کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہئے۔

چیف منسٹر نے تجویز دی کہ قبائلی علاقوں اور آئی ٹی ڈی اے کی حدود میں اندراماں گھروں کے لئے خصوصی کوٹہ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ ہاؤزنگ کنسٹرکشن ڈپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے مناسب اقدامات کریں اور اندراماں مکانات اسکیم کو موثر انداز میں جاری رکھنے کے لئے ضروری افسران اور عملہ کا تقرر کو یقینی بنائیں۔

 اس اجلاس میں ریاستی وزیر امکنہ پونگولیٹی سرینواس ریڈی، چیف منسٹر کے مشیر ویم نریندر ریڈی، چیف منسٹر کے پرنسپل سکریٹری چندر شیکھر ریڈی، محکمہ ہاؤزنگ کے سکریٹری ڈاکٹر جیوتی بدھا پرکاش، اسپیشل سکریٹری وی پی گوتم  وہ دیگر نے شرکت کی۔