جسٹس گھوش کمیشن کی رپورٹ کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہ کرنے تلنگانہ ہائی کورٹ کی ہدایت
بی آر ایس سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ اس درخواست پر منگل کے روز ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی رپورٹ (کالیشورم کمیشن رپورٹ) کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی کارروائی نہ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
بی آر ایس سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) اور بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ اس درخواست پر منگل کے روز ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔
اس دوران ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کالیشورم معاملہ سی بی آئی کے حوالے کیا جا رہا ہے اور سی بی آئی انکوائری کا کمیشن رپورٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ مزید سماعت دسہرہ تعطیلات کے بعد ہوگی اور آئندہ سماعت 7 اکتوبر کو مقرر کی گئی۔ تب تک کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہ کرنے کے احکامات دیئے گئے۔