تلنگانہ
تلنگانہ: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ نے پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ کیا۔تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے گھٹکیسر میں پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

حیدرآباد: بیٹے کی گرفتاری پر ہوم گارڈ نے پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ کیا۔تلنگانہ کے میڑچل ملکاجگری ضلع کے گھٹکیسر میں پیش آئے اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
اجمیرا وینکٹیش کو حال ہی میں میڑچل ضلع کی گھٹکیسر پولیس نے خواتین کے گلے سے طلائی چین چھیننے کے معاملہ میں گرفتار کیا تھا۔
ملزم اجمیرا وینکٹیش کا باپ اجمیرا کشن ٹاسک فورس ڈی سی پی آفس میں ہوم گارڈ کے طور پر کام کرتاہے۔
اجمیرا کشن گھٹکیسرپولیس اسٹیشن پہنچا اورپولیس کے ساتھ یہ کہتے ہوئے جھگڑ پڑا کہ اس کے بیٹے کو ناحق گرفتار کیا گیا ہے۔
کشن نے بیٹے کو جیل بھیجنے کے خلاف انتباہ بھی دیا۔گھٹکیسر پولیس نے کشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔