تلنگانہ

تلنگانہ: بیروز گاروں کے مسائل پر بھوک ہڑتال، کانگریس لیڈر جڈسن کی صحت بگڑگئی

کانگریس پارٹی کے معطل لیڈر بکا جڈسن کی صحت بگڑ گئی ہے جوبے روزگاروں کے مسائل پر گزشتہ دس دنوں سے اپنے گھر پر بھوک ہڑتال پر ہیں۔

حیدرآباد: کانگریس پارٹی کے معطل لیڈر بکا جڈسن کی صحت بگڑ گئی ہے جوبے روزگاروں کے مسائل پر گزشتہ دس دنوں سے اپنے گھر پر بھوک ہڑتال پر ہیں۔

متعلقہ خبریں
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ
محترمہ چاند بی بی معلمہ منڈل پرجاپریشد اپر پرائمری اسکول کوتّہ بستی منڈل جنگاؤں کو کارنامہ حیات ایوارڈ

جمعہ کو ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔وہ اٹھنے کے قابل نہیں رہے۔ بی آر ایس لیڈر رجنی سائی چند بکا جڈسن کے گھر پہنچیں۔ وہ جڈسن کی حالت دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

فوری طور پر ایمبولینس کو بلایا گیاجس کے بعد کمبل میں لپیٹ کر ان کو اسپتال پہنچایاگیا۔

رجنی سائی چند نے جڈسن کی بیٹی کو تسلی دی جو اپنے والد کی صحت کی حالت سے پریشان تھی۔ رجنی سائی چند نے ان کے مکان پر تعینات پولیس ملازمین پر برہمی کااظہارکیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ کانگریس حکومت نے جڈسن کی صحت کی حالت پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

جڈسن کی صحت کے بارے میں یہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس کو چاہئے تھا کہ وہ حکومت کو معلومات فراہم کرتی؟۔